چیف ایگزیکٹو کی ٹریفک یارڈ سٹاف کو مذاکرات کی دعوت‘ 36 گھنٹے بعد ورک ٹو رول پر عملدرآمد روک دیا گیا

چیف ایگزیکٹو کی ٹریفک یارڈ سٹاف کو مذاکرات کی دعوت‘ 36 گھنٹے بعد ورک ٹو رول پر ...

ملتان (سٹی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو ریلوے کی ٹریفک یارڈ سٹاف کو مذاکرات کی دعوت‘36گھنٹے بعد ورک ٹو رول پر عملدرآمد روک(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

دیا گیا اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ ٹریفک یارڈ سٹاف کی جانب سے ورک ٹو رول(ہڑتال ) کے بعد چیف ایگزیکٹو ریلوے جاوید انور بوبک نے ٹریفک یارڈ سٹاف کو15جولائی کو مذاکرات کے لئے ہیڈ کوارٹر طلب کرلیا ہے ۔اس سلسلہ میں تمام ڈویژنوں سے 2,2عہدیداران کو پاس بھی جاری کئے جارہے ہیں جبکہ ٹریفک یارڈ سٹاف کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ اگر 15جولائی کو سکیل اپ گریڈیشن سمیت دیگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 16جولائی سے دوبارہ ورک ٹو رول(ہڑتال)شروع کری جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری ریلوے انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...