نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی 35 سالہ شخص نشترہسپتال میں دم توڑ گیا
ملتان(کرائم رپورٹر)رنگ پور کھیڑا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 35سالہ شخص نشتر میں دم توڑ گیا۔معلوم ہوا (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
ہے کہ رنگ پور کھیڑا کا رہائشی 35سالہ محمد ریاض منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو اپنے گھر کی چھت پر سو رہا تھا جس پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔جس پر اسے نشتر منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس نے لاش تحویل میں لے کاروائی شرو ع کردی ہے۔