فیملی مقدمات کو جلد نمٹنانے کیلئے تمام وسائل برئے کار لارہے ہیں‘ جسٹس امیر بھٹی

فیملی مقدمات کو جلد نمٹنانے کیلئے تمام وسائل برئے کار لارہے ہیں‘ جسٹس امیر ...

خانیوال (بیورونیوز) ملتان ہائی کورٹ کے جسٹس امیر بھٹی نے کہا ہے کہ خاندانی تنازعات ،فیملی مسائل کو گھریلو ماحول میں نمٹانا اور فیملی مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے ہیں تاکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کی جاسکے وہ گزشتہ روز خانیوال میں نئے تعمیر ہونے والے فیملی (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

بلاک کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے نذیر احمد، ایڈیشنل سیشن ججز مہر غلام عباس سیال، طارق محمود رانا، رانا سہیل، پرویز نواز، فرحت جبیں رانا، سینئر سول جج ایڈمن محمدزبیر غوری، ممبران پنجاب بار کونسل عزیز خان پنیاں، جاوید ہاشمی، ڈسٹرکٹ با رکے صدر چوہدری عمر چیمہ، جنرل سیکرٹری راجہ سہیل ظفر، شیخ عرفان ایوب سمیت سول ججوں ،وکلاء اور دیگر ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔جسٹس امیر بھٹی نے مزیدکہاکہ خاندانی تنازعات کیلئے نئے خوبصورت بلڈنگ اس امر کی غماز ہے کہ ججز اور وکلاء جانفشانی سے کام کرتے ہوئے انہیں حل کروائیں انہو ں نے کہاکہ جب خاندانوں میں جھگڑے،تنازعات نہیں ہونگے تو رویے مثبت اور تعمیر ی ہونگے انہو ں نے وکلاء اور ججوں کی باہمی انڈرسٹینڈنگ کو ضروری قرار دیتے ہوئے جلد فیصلوں کو امید کا اظہار کیا قبل ازیں جسٹس امیر بھٹی جب نو تعمیر شدہ فیملی بلاک پہنچے تو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے نذیر نے دیگر ججوں اور بار کے عہدیداران کے ہمراہ استقبال کیا اور گلدستے پیش کئے پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی جسٹس امیر بھٹی نے فیملی بلاک کا دوہر کیا اور خوبصورتی کی تعریف کی انہو ں نے اپنی نگرانی میں فیملی جج رانا اعظم کو ان کی نشست پر بٹھایا اس کے بعد وہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے میٹنگ ہال پہنچے جہاں ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداران سے ملاقات کی اور باہمی امور پر بات چیت کی اس کے بعد انہو ں نے ضلع بھر کے ججوں سے ملاقات کی اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے نذیر احمد نے تفصیلی بریفنگ دی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...