پٹواریوں کی مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال جاری، دفاتر کی تالا بندی

پٹواریوں کی مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال جاری، دفاتر کی تالا بندی

  

وہاڑی، مظفر گڑھ، بہاولپور، احمد پور شرقیہ ، راجن پور، جام پور(نمائندگان) صوبہ بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں پٹواریوں کے مطالبات کے حق مین ہڑتال جاری، دفاتر کی تالہ بندی، احتجاجی مظاہرہ شدید نعرے بازی کی گئی ۔ اس سلسلے میں وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نما ئندہ خصوصی کے مطابق پنجا ب (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

بھر کی طرح وہاڑی میں بھی پٹواریوں کی اپنے مطالبات کے حق میں مکمل ہڑتال رہی اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے با زی کی ، ہڑتالی پٹواریوں سے ضلعی چیئرمین ایکشن کمیٹی مہر محمداسلم چدھڑ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارے مطالبات جا ئز ہیں اور انکی سمری پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے دستخط بھی کردیئے ہیں مگر گزشتہ کئی ماہ سے اس کا نو ٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا جو سراسر ظلم و زیادتی ہے اس موقعہ پر سیف اللہ بھٹی ، عرفان ڈاھا، شیر علی سندھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنخواہوں میں اضافہ کیا جا ئے اور سکیل اپ گریڈ کیے جائیں اور جبری ریٹائرمنٹ لینے پرمجبور نہ کیا جا ئے البتہ الا ؤنس اور دفاتر کا کرایہ بھی دیا جا ئے ہڑتالیوں میں مظہر سیال ، خالد سعید ، حاجی اقبال لُڑکا ، حاجی خالد محمود ، حاجی اختر نا گرہ ، نزاکت علی ، حنیف علی ، ارشد چٹھہ ، عبدالرشید سمیت ضلع بھر کے پٹواری شامل تھے۔ مظفر گڑھ سے نامہ نگار کے مطابق انجمن پٹواریان مظفرگڑھ کی ہڑتال پندرویں دن بھی جاری رہی ،ہڑتالی کیمپ میں پٹواریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،وزیراعلیٰ پنجاب ہمارے مطالبات کو ترجیعی بنیادوں پر منظور کریں ،طارق شفیع اعوان تحصیل صدر نے احتجاج سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پنجاب میں پٹواریوں کی وجہ سے عوام کی جائیدادیں محفوظ ہیں سندھ اور دیگر صوبوں میں محکمہ مال کی کارکردگی انتہائی خراب رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ منظور شدہ سمری کے نوٹیفیکشن کو جلد جاری کیا جائے اور پٹواریوں کو ملازمت کا تحفظ فراہم کیا جائے ،سیکرٹری اطلاعات پنجاب ساجد ظہور بخاری نے کہا کہ مطالبات اگر جلد منظور نہ کئے گئے تو ہم ہڑتال میں مزید شدت لائیں گے ، رشید ڈوگر،میاں صدیق،حسنین میتلا،نواز چانڈیہ،ابوزر موہا نہ ،چوہدری ثناء اللہ،میاں اشرف، چوہدری لیاقت ،ملک سلیم پہوڑ،طارق ظہور،جعفر چانڈیہ،مرتضیٰ سومرو،عبدالغفار ڈوگر نے بھی خطاب کیا۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق پنجاب بھرمیں انجمن پٹواریاں کی قلم چھوڑ ہڑتال کے ساتھ ساتھ ضلع بہاولپورکے انجمن پٹواریاں نے اپنے مطالبات تسلیم ہونے تک قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھنے کااعلان کردیاانجمن پٹواریاں ضلع بہاولپوربوجہ سانحہ احمدپورشرقیہ قلم چھوڑ ہڑتال موخر کردی تھی لیکن سوموار سے دوبارہ شروع کردی ہے اس سلسلے میں بہاولپورمیں ہڑتالی کیمپ لگادیاگیا ہے صدرانجمن پٹواریاں ارشاد احمدملک جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالحمید وڑائچ تحصیل صدرمہرمحمدرفیق گرداور رانامحمدفاروق ، چیئرمین مجلس عاملہ پنجاب مظفر عالم گرداور محمدشادمان، خواجہ خورشیداللہ، ملک محمدرفیق چنڑ، محمدناصرپٹواری نائب صدرنے اپنے خطاب میں کہاکہ خادم اعلی پنجاب میاں محمدشہباز شریف نے9 جنوری2015 میں پٹواری کاسکیل نمبر11 گرداور کاسکیل نمبر14 اورموٹرسائیکل دینے کی سمری منظورکی تھی لیکن فنانس ڈیپارٹمنٹ نے اس پرعمل درآمد نہیں ہونے دیاانہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب جبری ریٹائرمنٹ کافیصلہ واپس لے اورپٹواریوں کامعاشی قتل بندکیاجائے۔ احمد پور شرقیہ سے نامہ نگار کے مطابق انجمن پٹواریان تحصیل احمدپورشرقیہ کا احتجاجی اجلاس زیر صدارت تحصیل صدر خلیل احمدخاں بلوچ منعقد ہوا۔ اجلاس کی نظامت جنرل سیکریٹری رانا نور احمد نے کی۔ اجلاس میں خلیل احمد خاں بلوچ صدر۔ رانا نور احمد۔ رفیق کلاچی۔ عبدالرحمان خاں لنگاہ۔ ڈویژنل صدر انجمن پٹواریان مسرت علی باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے اور ہم پٹواریوں کو جبری فارغ کرنے کا منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پٹواری محکمہ مال میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہمیشہ دوسرے محکموں سے ملکر ان کی معاونت بھی کرتے ہیں۔ ہمارے جائز مطالبات منظور ہونے تک ہم پٹوار خانے بند رکھیں گے اور قلم چھوڑ احتجاجی ہڑتال بھی جاری رکھیں گے۔ جام پور سے تحصیل رپورٹر کے مطابق انجمن پٹواریان جام پور کی قلم چھوڑہڑتال 15روزمیں داخل ہوگئی پٹوراریوں گرداوروں نے گزشتہ روز بھی اپنااحتجاج جاری رکھا اور دفتروں کی مکمل تالہ بندی کرکے پُرانے تحصیل آفس میں قائم احتجاجی کیمپ میں بھرپور شرکت کی کسی پٹواری اور گرداور نیں کام نہ کیا جب کہ مسلسل 15روزکی ہڑتال کے باعث لوگوں کو اپنے انتقالات رجسٹریوں گوشوارہ کے حصول کے لئے شدید مچکلات کا سامنا کرنا پڑا اس موقع پر احتجاجی کیمپ میں موجود ہڑتالی پٹواریوں گرداوروں سے خطاب کرتے ہوئے عبدالجبارہاشمی تحصیل صدر انجمن پٹواریان جنرل سیکرٹری ملک غلام نبی ببر سعیداحمد قانونگو امدادحسین نسیم رقیق خادم حسین جاویدقانونگوسمیت دیگرنے کہا کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک اپنے پیٹ پر پتھرباندھ کے بیٹھے ہیں ہمارا مطولبہ ہے کہ پنجاب حکومت پٹواریوں سے غیرامتیازی سلوک بند کرے اور سمری 2015پرعملدرآمد کرکے ہمیں ہمارا حق فراہم کرے ۔ راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق تحصیل راجن پور کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری ،مطالبات کی منظوری تک ہم کام نہیں کریں گے ہڑتالی پٹواریوں کاعزم ،ایگری فورم جنو بی پنجاب کے صدر راؤمحمد افسر نے بھی حمایت کردی ،حکومت کے لئے ریونیو اکٹھا کرتے رہے سیلاب سمیت مردم شماری اور سرکاری اُمور کی بجا آوری کرتے رہے ،مگر تاحال ہماری تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا اور نہ ہی الاؤنسز دیئے جارہے ہیں آج تک پٹوار خانے بھی تعمیر نہیں کئے گئے حکو مت آج تک پٹواریوں کو طفل تسلیاں دیتی رہیں مگر اب ہم خاموشی اختیار کر نے والے نہیں ہیں ہم اپنا حق لے کررہیں گے یہ باتیں تحصیل صدر انجمن پٹواریان محمود فرید نے ہڑتالی پٹواریوں اور گرداوروں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں اجلاس سے دیگر مقررین قاری بلال،چوہدری فاروق احمد،عابد حسین آرائیں ،طارق اسمعیل ،عبدالواحد ،سجاد حسین ،غونث بخش سابق صدر انجمن پٹواریان ،سابق صدر زاہد حسین جتوئی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک حکو مت پٹواریوں کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی پٹواری قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -