رجسٹری برانچ کے اہلکاروں کی سوئمنگ پول پر موجیں، شہری دفاتر میں خوار

رجسٹری برانچ کے اہلکاروں کی سوئمنگ پول پر موجیں، شہری دفاتر میں خوار

ملتان(نمائندہ خصوصی) رجسٹری برانچ ملتان کی سب رجسٹراروں کی سرکاری مصروفیات کی وجہ سے گذشتہ سائلین کو انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑا کینٹ برانچ سٹی برانچ اور نقول برانچ کے اہلکاروں نے افسران کی سرکاری معروضات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وثیقہ نویس سجاد شاہ کے سوئمنگ پول پر پہنچ گئے آڈٹ اعتراضات کی میٹنگ کیلے (بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

لاہور چلے گئے جس کیوجہ سے دونوں برانچیزمیں منتقلی جائیداد کا کام نہیں ہوسکا دونوں برانچز کے اہلکاروں نے موقع غنیمت جانتے ہوئے وثیقہ نویس سجاد شاہ سے رابطہ کیا اور نواب پور پر واقع سوئمنگ پول پر پہنچ گئے جہاں و دن بھر انجوائے کرتے رہے رجسٹری برانچ کے اہلکاروں کی اس مصروفیت کیوجہ سے سائیلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...