پسند کی شادی نہ ہونے پر کالا پتھرپینے والی میلسی کی لڑکی نشتر میں دم توڑ گئی ‘ 6 افراد کا اقدام خودکشی

پسند کی شادی نہ ہونے پر کالا پتھرپینے والی میلسی کی لڑکی نشتر میں دم توڑ گئی ...

  

ملتان(کرائم رپورٹر) جنوبی پنجاب میں خودکشی کرنے کے واقعات تھم نہ سکے۔میلسی کی 20سالہ نگینہ بی بی نے کالا پتھر پی کر خود کشی کی کوشش کی معلوم ہوا ہے کہ پسند کی شادی نہ ہونے پر نگینہ (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

نے کالا پتھر کھا لیا۔متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی ۔پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو نشتر اسپتال کے سرد خانے میں منتقل کر دیا گیا،دریں اثناء دنیا پور کے رہائشی 22 سالہ عثمان منظور نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر کالا پتھر پی لیا،جبکہ خانیوال کے رہائشی 17سالہ کامران نے والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر کالا پتھر پی لیا،اسی طرح کوٹ ادو کی کلثوم،بہاولپور کی رابعہ، سمیجہ آباد کی حاجراں اور معصوم شاہ روڈ کے شہزاد نے زہر پی لیا جس کے باعث انکی حالت خراب ہوگئی انکا علاج جاری ہے۔

کالا پھتر خودکشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -