منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ عدالت پیش نہ ہونے پر 2سب انسپکٹروں سمیت 5اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ عدالت پیش نہ ہونے پر 2سب انسپکٹروں سمیت ...

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 5 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 2 اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

فاضل عدالت نے تھانہ دہلی گیٹ میں درج منشیات کے مقدمہ سرکار بنام محمد کامران میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر 2 سب انسپکٹروں محمد یعقوب اور ظفرالدین، 2 ہیڈ کانسٹیبلوں گلزار انجم اور ریاض حسین اور کانسٹیبل محمد عثمان کو گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم دیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -