ریکارڈ ترقیاتی کام عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ، عرفان عقیل دولتانہ

ریکارڈ ترقیاتی کام عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ، عرفان عقیل دولتانہ

لڈن(نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان عقیل دولتانہ نے تجوانہ مائنر کا افتتاح کردیا اس موقع پر انہوں نے کارکنا ن کی بڑی تعداد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا مشن اپنی والدہ تہمینہ (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

دولتانہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حلقہ کی عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے اور اسی مشن کو پورا کرتے ہوئے اپنی عوام کیلئے دن رات محنت کررہا ہوں ،انہوں نے کہا کہ تجوانہ مائنر سے سینکڑوں کسانوں کو فائدہ ہوگا اور وہ دعائیں دیں گے ،میاں عرفان عقیل کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ میں کروائے گے ریکارڈ ترقیاتی کام ہماری عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور انشااللہ عوامی خدمت کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا ،انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین لاکھ رکاوٹیں پیدا کرلیں ملک و قوم کی ترقی کا یہ سفر رکنے والا نہ ہے اور انشااللہ عوام کی طاقت سے آئندہ بھی حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہوگی اور میاں محمد نواز شریف ہی ملک کے وزیر اعظم ہونگے اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان عقیل دولتانہ کے ہمراہ محمد افضل تجوانہ ،عطاء خان تجوانہ ،اشفاق خان تجوانہ ،معظم علی تجوانہ ،محمد عرفان تجوانہ،محمد انور تجوانہ ،احمد شیر تجوانہ ،پرویز خان بلوچ،طارق حسین کشمیری ،ملک عرفان منظور لنگڑیال ،چئیرمین یونین کونسل لڈن میاں شاہد خان دولتانہ ،چئیرمین یونین کونسل علی الدین میاں مختار خان دولتانہ ، چئیرمین سٹی پریس کلب میاں سجاد خان دولتانہ ،شاہنوار مگھرانہ ،خضر خان مگھرانہ و دیگر بھی موجود تھے دریں اثناء ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان عقیل دولتانہ نے یونین کونسل لڈن اور یونین کونسل علی الدین کے چئیرمین اور کونسلرز سے لڈن کے میگا پروجیکٹ سیوریج سسٹم کے حوالہ سے میٹنگ کی اس موقع پر ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ محمد حنیف اور دیگر عملہ کو احکامات جاری کئے کہ سیوریج سسٹم کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ،ممبر صوبائی اسمبلی نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو کہا کہ وہ اپنی نگرانی میں سیوریج کا کام مکمل کروائیں تاکہ معیار اور مقدار میں غفلت نہ برتی جا سکے ،میٹنگ میں یسین موہل ،میاں ریاض فرید خان دولتانہ ،علی شیر ،راشد علی چوہان ،غلام قادر دولتانہ ،حاجی عطاء محمد گاذر ،محمد حسین خان دولتانہ نمبردار ،مصتنصر خان لکھویرا ودیگر بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...