عوامی راج پارٹی شاہ جمال کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریگی،جمشید دستی

عوامی راج پارٹی شاہ جمال کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریگی،جمشید دستی

  

شاہ جمال(نمائندہ پاکستان)شاہ جمال کے لوگوں کا تہہ دل سے مشکور جلد ان کو انتقامی سیاست سے آ زادی دلوا کر ان کی محرومیوں کا ازلہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار عوامی راج پارٹی کے سربراہ ایم این اے جمشید احمد دستی نے شاہ جمال میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا انکی قید کے دوران حلقہ پی پی 257اور شاہ جمال کے عوام نے جس والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے وہ ان پر قرض ہے آئندہ جنرل الیکشن میں انتقامی سیاست کے پروردہ (ن)کے انتقامی ایم پی اے قسور لنگڑیال کو عبرت ناک شکست (بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

دیکر عوام کی محرو میوں کا ازالہ کریں گے انہوں نے کہا قریبی دوستوں کو نوازنے کا شرعی جواز گھڑنے والے ایم پی اے اسقدر جاہل ہے کہ اسے یہ معلوم نہیں کہوقت کے امیر کے حصہ میں بیت المال سے ایک چادر آ ئی دو چادروں پر مشتمل لباس پر سوال کر دیا گیا کہ دوسری چادر کہاں سے آ ئی جس پر ان کے بیٹے کو وضاھت کرنا پڑی کہ میں نے اپنے حصہ کی چادر دی ہے مستحق عزیزواقرباء کو ذاتی مال سے صدقہ،فطرہ اور زکوٰۃ کی مد میں نوازنے کا حکم ہے جبکہ بیت المال قوم کی امانت ہوتا ہے اس مال سے ان کو نوازنا اور ووٹ نہ دینے والے عوام کو محروم رکھنا کھلی ڈکیتی ہے انہوں نے ترقیاتی فنڈز کو شیر مادر سمجھ کر اپنوں میں تقسیم کر کے ہڑپ کرنے والے ایم پی اے کے خلاف نیب سے انکوائری کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ بد نام زمانہ قبضہ گروپوں کے سرغنوں سے اپنی حمایت میں بیان بازی کروا کر وہ عوام کی حمایت حاصل نہیں کر سکتے عوامی راج پارٹی مذکورہ حلقہ سے جیت کر عوام کو انتقامی سیاست سے آ زادی دلوائے گی اس دوران ان کے ہمراہ چیئر متن یونین کونس مہر پور ملک محمد اجمل کالرو،رانا محمد حفیظ،رانا محمد الیاس فرحت،محمد یاسر عرفات،سردار فضل کریم خان،محمد یٰسین ابرار،ملک محمد سلیم عاربی،محمد جاوید خان،ریاض حسین عاربی، مہر مقبول احمد جانگلہ ،مہر ایوب جانگلہ،دیگر موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -