ملازم قتل، ویگن رکشہ تصادم میں 2افراد جاں بحق، 11زخمی

ملازم قتل، ویگن رکشہ تصادم میں 2افراد جاں بحق، 11زخمی

  

لودھراں‘گوگڑاں ‘ چشتیاں‘گڑھ مہاراجہ ( نمائندگان) جلالپور روڈ پر ویگن اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق 11زخمی ہوگئے ۔ زمیددار نے ساتھی کی مدد سے ملازم کو موت کے گھاٹ اتار دیا ‘ نوجوان نہر میں ڈوب کر دم توڑ گیا ۔ اس سلسلہ میں گوگڑاں سے نمائندہ پاکستان ‘ نامہ نگار کے مطابق جلالپور روڈ پر دریشک فارم کے قریب ہائی ایس ویگن رکشہ سے ٹکرانے کے بعد درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں عبدالغفور ولد عبدالقادر(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

38 سالہ اور نواز 33 سالہ موقع پر جاں بحق ہوگئے اور بچے سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے جن میں سے پانچ شدید زخمیوں کو بی وی ایچ ہسپتال داخل کرا دیا گیا اورپانچ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ایک معمولی زخمی کو موقع پر طبی امداد دی گئی ۔چشتاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق علاقہ تھانہ بخشن خان میں ایک شخص خادم حسین نے اپنے ایک ساتھی بابر کی مدد سے اپنے ملازم محمد شبیر کو دریا کے پانی میں ڈبو کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔بتایا جاتا ہے کہ مقتول محمد شبیر محمد پناہ موڑ کا سکونتی تھا اور ملزم کے پاس ملازم تھا جبکہ نامعلوم وجہ کی بناء پر ملزم نے اسے دریا کے پانی میں ڈبو کر مار دیا بخشن خان پولیس نے مقتول محمد شبیر کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم وجہ عنادقتل کے اصل حقائق سامنے نہیں آئے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔ گڑھ مہاراجہ سے نامہ نگار کے مطابق گڑھ مہاراجہ کے نواحی علاقہ ڈولوآنہ کا رہائشی 30سالہ نوجوان سبطین جوکہ مرگی کا مریض بتایا جاتا ہے گزشتہ روز نہر کے قریب سے گزر کر گھر جا رہا تھا کہ اچانک رنگ پور کینال میں گر گیا اور ڈوب گیا جسکی لاش کئی کلومیٹر دوربعد پانی کے اوپر تیری تو لوگوں نے اسکی میت باہر نکالی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -