روجھان، کچہ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، ایس ایچ او شہید، 2ڈاکو ہلاک

روجھان، کچہ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، ایس ایچ او شہید، 2ڈاکو ہلاک

  

راجن پور ‘مٹھن کوٹ، روجھان(ڈسٹر کٹ رپورٹر‘ نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) راجن پور کی تحصیل روجہان کے علاقہ مندھری میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائر نگ جاری ،ڈاکوؤں کی فائر نگ سے ایس ایچ او گوٹھ مزاری سجاد رمدانی جاں بحق ،تین پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی ،پولیس کی فائر نگ سے دوڈاکو بھی ہلاک ہوئے شہید ایس ایچ او کی لاش روجہان ہسپتال پہنچادی گئی رینجرز کے جوان بھی علاقہ میں پہنچ گئے تاحال فائر نگ کاسلسلہ جاری ہے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب بھی علاقہ میں فائر نگ جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق خطرناک بدنام زمانہ عطاء اللہ پٹ گینگ نے گزشتہ روز عمرکوٹ سے پار جانے والی (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

کشتی اغواء کرلی کشتی میں ایم پی اے عاطف مزاری کے گروپ کے پچیس افراد سوار تھے جس پر مشتعل ہو کر ایم پی اے سردار عاطف مزاری کے بھتیجے حمزہ مزاری نے اکیلے ڈاکوؤں کا مقا بلہ کر نے کی ٹھا نی ،مگر اس دوران ایم پی اے مسلم لیگ ن سردار عاطف مزاری بھی اپنے ایک سو مسلح ساتھیوں سمیت مندھری میں پہنچ گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے اب بھی مغویان کوڈھال بنا رکھا ہے اور ایک مورچہ میں بند ہیں جہاں سے فائر نگ کی جارہی ہے اس لئے پولیس کو کھل کر پیش قدمی میں مشکلات درپیش ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -