نوشہرہ ،انجمن تاجران کا لوڈشیڈنگ کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مظاہرہ

نوشہرہ ،انجمن تاجران کا لوڈشیڈنگ کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مظاہرہ

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ نے محکمہ واپڈا کے ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف شٹرڈاؤن اور تاجر اور عوام کا زبردست احتجاجی مظاہرہ مانکی چوک میں احتجاجی مظاہرہ چار گھنٹوں تک روڈ بلاک احتجاجی مظاہرے کے دوران ایکسین واپڈا اور پولیس کے اعلیٰ حکام ، ڈی ایس پی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمشید خان، تحریک انصاف کے رہنما میاں شبیر، وائس پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ شاہد حسن ایڈوکیٹ،پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی سینئرنائب صدر اختیارولی، مقامی رہنما نبی امین، انجمن تاجران کے صدر خالد آفریدی، جنرل سیکرٹری سردار علی زرگر، سعید بخش پراچہ، سینئرنائب صدر محمدارشد نے واپڈا حکام سے مذاکرات کئے اور ایکسین جمشید نے انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے شیڈول کے مطابق نوشہرہ کینٹ میں چار گھنٹے کا معاہدہ طے پاگیا تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کے صدر خالدخان آفریدی نے گزشتہ کئی دنوں سے نوشہرہ کینٹ میں ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف نوشہرہ کینٹ ایکسین کو باربار درخواست دینے اور مذاکرات کرنے کے باوجود 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کرنے کے خلاف ہڑتال کی کال دی جس پر نوشہرہ کینٹ کی تاجر برادری نے نوشہرہ کینٹ کے تمام بازاروں میں مکمل ہڑتال کی اور زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور محکمہ واپڈا کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ محکمہ واپڈا میں کام چور اور کرپٹ اہلکاروں نے تاجروں کا جینا محال کردیاتھا اور چیف پیسکو کے واضح ہدایات کے باوجود سو فیصد ریکوری دینے والے علاقوں میں بھی شیڈول سے زیادہ لوڈشیڈنگ کی جارہی تھی انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ محکمہ واپڈا کی فوری طورپر نجکاری کریں اور عوام کو اس عذاب سے نجات دلائیں اس سلسلے میں عوام اور تاجر وفاقی حکومت سے بھرپور تعاون کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -