ڈرگ رولز میں ترمیم ،کیمسٹ برادری کی معاشی قتل کے برابر ہے ،محمد اسماعیل

ڈرگ رولز میں ترمیم ،کیمسٹ برادری کی معاشی قتل کے برابر ہے ،محمد اسماعیل

نوشہرہ(بیورورپورٹ)پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے ڈرگز رولز میں یکطرفہ ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے خیبرپختونخوا ڈرگزرولز 2017 کو کیمسٹ برادری کا معاشی قتل عام قرار دیتے ہوئے خیبرپختونخوا ڈرگز رولز 2017 کے خلاف احتجاجی شیڈول کا اعلان کردیا خیبرپختونخوا کی کمیسٹ برادری 13 جولائی کو صوبہ بھر میں دکانوں پرسیاہ جھنڈے اور بازوں پر کالی پٹیاں باندھے گے 17-18-19 جولائی کو صوبے کے ہرضلعے میں تین روزہ احتجاجی کیمپس لگائے جائیں گے 20 جولائی کو صوبہ بھر کی کیمسٹ برادری، سیکرٹری صحت اور صوبائی وزیر صحت کے دفاترکے سامنے مقامی ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دیں گے جبکہ 27 جولائی کو صوبہ بھر کی کیمسٹ برادری صوبہ بھر میں خیبرپختونخوا ڈرگز رولز 2017 میں یکطرفہ ترامیم کے خلاف مکمل طورپر شٹرڈاؤن کرے گی اس سلسلے میں پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن صوبہ خیبرپختونخوا کے صوبائی چیئرمین محمداسماعیل، صوبائی جنرل سیکرٹری وکیل خان صافی، صوبائی فنانس سیکرٹری عطاء اللہ شاہ ، مرکزی انجمن تاجران پشاورکے رہنماؤں اور دیگر نے نوشہرہ کے مقامی ہوٹل میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کو معلوم ہوا کہ وزارت صحت اور محکمہ صحت خیبرپختونخوا 1976اور 1982 ڈرگز رولز میں ترامیم کررہی ہے تو پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے وزراعلیٰ خیبرپختونخوا کو تحریری طورپر پختونخوا ترامیم ڈرگز رولز 2017 کے نفاذ سے اپنے تحفظات سے آگا ہ کردیا جس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خصوصی طورپر وزارت صحت اور محکمہ صحت کو حکمنامہ جاری کیا کہ ڈرگز رولز میں ترامیم کیمسٹ برادری کے ساتھ باہمی مشاورت سے کئے جائیں لیکن وزیراعلیٰ کی خصوصی حکمانے کے باوجود سیکرٹری صحت نے کیمسٹ برادری سے مشاورت کے بغیر ترامیمی ڈرگز رولز 2017 کی سمری وزیراعلیٰ سے دستخط کرادی جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں کیونکہ وزیراعلیٰ کو پوری طرح آگاہ نہیں کیاگیا اور شاید وزیراعلیٰ کو یہ بتادیاگیا تھا کہ ترامیمی ڈرگز رولز کیمسٹ برادری سے کی گئی ہے حقیقتاً صوبہ خیبرپختونخوا کی کیمسٹ برادری کے ساتھ خیبرپختونخوا ڈرگزرولز 2017 میں مشاورت نہیں کی گئی تھی انہوں نے کہا کہ ڈرگز رولز 2017میں صارفین ادویات کیلئے ریلیف نہیں بلکہ یہ صارفین ادویات کیلئے وبال جان ہے واضح رہے کہ پریس کانفرنس سے قبل صوبہ بھر کی کیمسٹ برادری کا ایک کنونشن کا بھی انعقاد کیاگیا تھا جس میں صوبہ بھرکے ہزاروں کیمسٹس نے بھرپور شرکت کی اور قرارداد کے ذریعے خیبرپختونخوا ڈرگزرولز 2017کو مسترد کردیا انہوں نے کہا کہ کیٹگری سی پر ڈرگز سیل لائسنس فارم دس کا اجراء حسب سابق 1982 کے رولز کے مطابق کی جائے اگر ایسا نہ کیاگیا تو ہزاروں کیمسٹ کی دکانیں بند اور لاکھوں افراد بے روزگار ہوجائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ فارماسٹ کے خلاف نہیں بلکہ اپنے کاروبار کا تحفظ چاہتے ہیں اور اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم بھرپور احتجاج کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...