خیبر ایجنسی ،ہیڈ کوارٹر ہسپتال ،ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس نے لوڈشیڈنگ کیخلاف او پی ڈی کو تالے لگا دیئے

خیبر ایجنسی ،ہیڈ کوارٹر ہسپتال ،ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس نے لوڈشیڈنگ کیخلاف ...

  

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈکس نے بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف اوپی ڈی کو تالے لگا دئیے اور ہسپتال سے فوارہ چوک تک احتجاجی واک بھی کیا او پی ڈی کو گیارہ بجے سے بند کر دیا گیاجسکی وجہ مر یضو ں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑااور مجبورا پرائیویٹ کلینکس میں ڈاکٹروں سے علاج کروایااس سلسلے میں ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں اورپیر امیڈیکس کا اجلاس ہوا اجس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اگر اتوار کے دن تک بجلی لوڈشیڈنگ کم نہیں کی گئی تو پیر کے دن سے ہسپتا ل کو مکمل بند کر ینگے جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا پر عائد ہو گی ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہسپتال کو بند نہیں کیا بلکہ واپڈا نے پندرہ گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کرکے بند کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں کروڑوں روپے کی مختلف بیماریوں کی ویکسئین پڑے ہیں جو خراب ہونے کا اندیشہ ہیں اس کے ساتھ وراڈوں میں مریض بھی سخت اذیت سے دو چار ہیں ڈاکٹروں نے بتا یا کہ اس مسئلے سے پی اے خیبر اور اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ کو ایک ہفتے پہلے آگاہ کیا ہے لیکن انہوں نے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس نے دھمکی دی کہ اگر اتوار کے دن تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کم نہیں کی گی تو پیر کے دن سے مکمل ہڑتال شروع کر ینگے جسکی تمام تر ذمہ داری واپڈا پر عائد ہوگی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -