صوابی ،گھریلو تنازعہ نے نوجوان کی جان لے لی

صوابی ،گھریلو تنازعہ نے نوجوان کی جان لے لی

  

صوابی( بیورورپورٹ)صوابی کی تحصیل ہیڈ کوارٹر چھوٹا لاہور میں خواتین کے تنازغے پر ایک نوجوان کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔ فدا محمد ڈھوک چھوٹا لاہور نے تھانہ چھوٹا لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیس سالہ بیٹے حامد علی کو مبینہ طور پر شیر حیدر اور ان کے بیٹے مقصود ساکنان گمبت مردان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل تنازغہ خواتین بیان کی ہے چھوٹا لاہور پولیس نے باپ کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے #

مزید :

پشاورصفحہ آخر -