بلدیاتی نمائندوں کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے :محمد نسیم آفریدی

بلدیاتی نمائندوں کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے :محمد نسیم آفریدی

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ضلع ناظم کوہا ٹ محمدنسیم آفریدی نے ضلع کے عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے،ضلع کو ہمہ گیر ترقی کے راستے پر گامزن کرنے اور ضلعی حکومت کو کماحقہ کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے کونسل اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے مابین موثر باہمی رابطے کے قیام پر زو رد یا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ ضلع کونسل ممبران کی تسکین کے لئے کونسل کی طرف سے متفقہ طور پر منظور قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ہر ادارے کی طرف سے ایک قابل اور ذمہ دار فوکل پرسن مقرر کرنے کی بھی ہدایت کی۔یہ ہدایات انہوں نے ضلع کونسل ہال میں کوآرڈینیشن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس سے کنوینر حاجی عبدالرشید نے بھی خطاب کیا۔ضلع ناظم نے کہا کہ صوبائی حکومت نے لوگوں کے بنیادی مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرانے کیلئے ضلعی حکومتوں کا قیام عمل میں لایا ہے اور اس نظام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے او ر منتخب بلدیاتی نمائندوں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لئے لائن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوہاٹ کی عوام کو ریلیف فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مسائل کے حل کے لئے ضلعی حکومت تما م اداروں کو ساتھ لے کر چلی گی ۔انہوں نے سرکاری اداروں کے افسران اور نمائندوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ کی ترقی میں کوئی بھی روکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ۔فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ضلع ناظم محمد نسیم آفریدی نے کہا کہ وہ جلد تمام اداروں کے ساتھ الگ الگ میٹنگ کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر حاجی عبدالرشید نے کہا کہ رولز کو سمجھنے اور اس پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ہم سب کو قومی جذبے کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -