ہری پورمحکمہ واپڈا کے خلاف احتجاج تربیلہ چھپر روڈ گھنٹوں بند رہا

ہری پورمحکمہ واپڈا کے خلاف احتجاج تربیلہ چھپر روڈ گھنٹوں بند رہا

  

ہری پور(نامہ نگار)ہری پورمحکمہ واپڈا کے خلاف احتجاج تربیلہ چھپر روڈ گھنٹوں بند رہا تفصیلات کے مطابق سوموار کی شب ہریپورمکھن کالونی اور چھپر روڈ کے مکینوں نے محکمہ واپڈا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو ٹائر جلا کر بلاک کردیا اور ہر قسم کی ٹریفک کے لیے راستوں کو مکمل طورپر بند کردیا مظاہرین نے محکمہ واپڈ ا کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اور منتخت نمائندوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ناروا لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ گرمی کے اس موسم میں اٹھارہ گھنٹے کی جانے والی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے روڈ بلاک کی وجہ سے لمبی قطاریں لگ گئیں جس پر ہری پور پولیس اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرکے روڈ کو واگزار کروایا دو گھنٹے تک روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے دور دراز کے علاقوں کا سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جو کہ رات گئے اپنے اپنے ٹھکانوں پر پہنچے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -