ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈ کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا

ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈ کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا

  

بٹ خیلہ(بیوروپورٹ)ڈسرکٹ بارمالاکنڈکے نومنتخب کابینہ کے تقریب حلف برداری ڈسٹرکٹ سیشن جج/ضلع قاضی محمدیونس خان نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بارمالاکنڈکے نومنتخب کابینہ کے تقریب حلف برداری کے تقریب گزشتہ روزڈسٹرکٹ باربٹ خیلہ میں منعقد ہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سیشن جج/ضلع قاضی محمدیونس خان نے نومنتخب کابینہ کے صدرراحت شاہ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری عباداللہ ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری ضیاء الرحمان ایڈوکیٹ پریس سیکرٹری عبداللہ ایڈوکیٹ لائبرین معظم عباس ایڈوکیٹ،امجدزیورایڈوکیٹ وغیرہ سے ان کے عہدوں کاحلف لیاگیا۔تقریب سے سینئرقانون دان شاہ روم خان ایڈوکیٹ اوربارکے صدرراحت شاہ ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سیشن جج محمدیونس خان نے کہاکہ وکلاء برادری اورسائلین کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے کیونکہ جہاں بھی میں نے ملازمت کی ہے وہاں پراپنے اختیارکے مطابق ترقیاتی کام کئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہائی کورٹ سے ایک کروڑبیس لاکھ روپے تک ڈیمانڈکیاہے ملنے پریہاں کے ترقی پرخرچ کریں گے ۔اس موقع پرخیبرپختونخوابارکونسل کے ممبرمحمدشیرین خان ایڈوکیٹ نے نومنتخب کابینہ کوہارپہنادی گئی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -