ہری پور، بارش سے سوکا جات میں طغیانی کی وجہ سے متعدد روڈوں پر ٹریفک جام

ہری پور، بارش سے سوکا جات میں طغیانی کی وجہ سے متعدد روڈوں پر ٹریفک جام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہری پور(نامہ نگار)ہری پورمیں بارش سے سوکا جات میں طغیانی کی وجہ سے متعدد روڈوں پر ٹریفک جام تفصیلات کے مطابق سوموار اور منگل کی درمیانی شب ہونے والی بارش کی وجہ سے ہریپورکے مختلف مقامات پر سوکا جات میں بارش کے بعد پانی کے آنے والے ریلوں اور طغیانی کی وجہ سے ٹریفک جام رہی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کی وجہ سے برساتی نالوں میں آنے والے بارش کے پانی کے باعث قریبی آبادیوں کے رہائشیوں کو بھی برساتی نالوں سے گزرنے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔