تخت بھائی ،آج انجمن تاجران کی جانب سے تقریب ہوگی

تخت بھائی ،آج انجمن تاجران کی جانب سے تقریب ہوگی

تخت بھائی (نامہ نگار )اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعرات،13جولائی صبح10:00بجے ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد دیگر افسران کے اعزاز میں مرکزی انجمن تاجران تخت بھائی کے صدر حاجی معز اللہ خان، جنرل سیکرٹری حاجی شیر قیوم مست خیل اور دیگر عہدیداروں کی طرف سے پروقار تقریب ٹی ایم اے تخت بھائی میں منعقد ہوگی جس میں ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد اور ان کی ٹیم اے ایس پی تخت بھائی سرکل علی بن طارق، انچارج ٹریفک وارڈن پولیس مردان انسپکٹر حاجی سردار خان، ایس ایچ او تھانہ تخت بھائی ریاض خان، ایس ایچ او تھانہ ساڑو شاہ بشیر خان ایس ایچ او تھانہ شیر گڑھ ولایت شاہ خان اور ایس ایچ او تھانہ لوند خوڑ نور دراز خان کوان کی بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈز دیئے جائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...