چوروں اور لوٹوں کیلئے پی ٹی آئی میں کافی گنجائش موجود ہے :لیاقت شباب

چوروں اور لوٹوں کیلئے پی ٹی آئی میں کافی گنجائش موجود ہے :لیاقت شباب

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی پشاور ڈویژن کے صدر لیاقت شباب نے کہا ہے کہ چوروں اور لوٹوں کا ڈٹ کر اپنی پارٹی میں شامل کرنے کی ہمت عمران خان کے سوا کسی میں نہیں ہے پی ایس 114کراچی اور ایل اے 4 گلگت میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جیت نے آنے والے 2018 کے انتخابات کا پیمانہ ظاہر کردیا ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے میں دفتر میں پارٹی کے سینئیراراکین اور مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 2013 کے انتخابات آر اوز کے انتخابات تھے جن کی بنیاد پر خیبرپختونخوا میں عوام کے غیرحقیقی اور نااہل حکمرانوں کی حکومت قائم کی گئی تھی یہی وجہ ہے کہ کرپشن کے خاتمہ کے نعرہ پر بننے والی صوبائی حکومت کے اراکین آج آئے روز ایک دوسرے پر خود کرپشن اور اقرباء پروری کے الزامات لگارہے ہیں قوم سے کئے گئے وعدوں میں ایک وعدہ بھی پایا تکمیل تک نہیں پہنچا لاکھوں بچوں کا پرائیویٹ سکولوں سے سرکاری سکولوں میں داخلے کا دعوی کرنے والے حکمرانوں کی اصلیت میٹرک کے رزلٹ نے بتادیا ہے 350 ڈیموں کا اعلان اعلان کرنے والے گزشتہ حکومت کے پروجیکٹ پر تختیاں لگارہے ہیں ہرادارے میں کرپشن کا بازار گرم ہے خصوصاً وزیرآملے کے ہوم ڈسٹرکٹ میں وزیراعلیٰ کے رشتہ داروں اور چہیتوں کی پانچویں انگلیاں کرپشن کے گھی میں ہیں لیاقت شباب نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں ضلع نوشہرہ کی دوقومی اورپانچ صوبائی حلقوں میں سے ایک سیٹ بھی پی ٹی آئی کو نہیں ملے گی ضلع نوشہرہ کے غیور عوام شدت سے انتخابات کے منتظرہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -