قبائیلی علاقہ جات کے لئے مون سون تیاری پلان 2017کا اجراء

قبائیلی علاقہ جات کے لئے مون سون تیاری پلان 2017کا اجراء

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ممکنہ بارشوں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مون سون تیاری پلان 2017کے تحت تمام قبائیلی علاقہ جات کے پولیٹکل انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل FDMAمحمد نواز کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام پولیٹکل انتظامیہ کو 50،50لاکھ روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔تاکہ پولیٹکل انتظامیہ بروقت امدادی کاروائیاں کرسکیں۔قبائیلی علاقہ جات کے واپس جانے والے تمام متاثرین کو ہدایات دی جاتی ہے کہ بوسیدہ اور کچے مقامات کے مکین برسات کے دنوں میں محفوظ منتقل ہونے کی تیاری کریں اور سیلابی ریلے ندی ، نالوں اور دریاؤں کو پیدل یا سواری کے ذریعے عبور کرنے کے کوشش ہرگز نہ کریں۔ ہنگامی صوتحال سے نمٹنے اور امدادی کاروائیوں سے متعلق معلومات کے لئے اپنے پولیٹیکل انتظامیہ یا فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے کنٹرول روم سے 091-9216336 پر کسی بھی وقت رابطہ کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -