ڈیرہ ،آئل ٹینکر اور ڈاٹسن میں ٹکر ،2 جاں بحق ،4 زخمی

ڈیرہ ،آئل ٹینکر اور ڈاٹسن میں ٹکر ،2 جاں بحق ،4 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)وزیرستان چوک بائی پاس روڈ پر آئل ٹینکر اور ڈاٹسن کی ٹکر سے ڈاٹسن پر سوار ٹانک کے رہائشی دو افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ،ریسکیو1122کی ایمبولینسز نے زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں وزیرستان چوک بائی پاس روڈ پر آئل ٹینکر نمبرGLT1603اور ڈاٹسن نمبرA5405/پشاور کے درمیان تصادم ہوگیا تصادم کے نتیجے میں بیٹنی قوم سے تعلق رکھنے والے کڑی لٹی ٹانک کے رہائشی نصیب خان ولد تامین اور محمد خان ولد جان محمد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ عجب نور ولد نور محمد ،میرو خان ولد گل مدہ،خان محمد ولد ہمایوں خان اور سید محمد ولد تامین زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع پر ریسکیو1122کی ایمبولینسز نے زخمیوں اور جاں بحق ہونیوالے افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...