چارسدہ ،جائیداد تنازعہ نے 2خواتین کی جان لے لی ،ایک شخص زخمی ،1ملزم گرفتار

چارسدہ ،جائیداد تنازعہ نے 2خواتین کی جان لے لی ،ایک شخص زخمی ،1ملزم گرفتار

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ)مندنی میں جائیداد کے تناذعہ پر دو فریقوں کے مابین فائرنگ ۔ دو خواتین جان بحق ۔ایک شخص زخمی ۔ایک ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مندنی کے حدود میں دو فریقوں اقبال ولد ابراہیم اور زبیر شاہ ولد عزت خان کے مابین آراضی ملکیت کے تناذعہ پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں دو خواتین مسماۃ سراجہ دختر ابراہیم اور ذاکرہ زوجہ اقبال جان بحق جبکہ زبیر شاہ زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم زبیر شاہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف دھرے قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -