لوند خوڑ کو جلد گیس فراہم کی جائے گی ،علی محمد خان

لوند خوڑ کو جلد گیس فراہم کی جائے گی ،علی محمد خان

شیرگڑھ(نامہ نگار)ایم این اے علی محمد خان نے کہا ہے کہ حلقے کے عوام کے مسائل سے باخبر ہو ں لوند خوڑ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا لوند خوڑ کو گیس کی منظوری ہوچکی ہے بہت جلد لوند خوڑ کو گیس کی فراہمی شروع ہو جائیگی عوام مخالفین کی افواہوں پر کان نہ دھریں چار سالہ کوششوں نے رنگ لایا وزیر اعظم اور وفاقی وزیر قدرت وسائل نے منظوری دیدی اس تاریخی کامیابی پر لوند خوڑ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کو بتایا کہ لوند خوڑ ایک قدیم اور تاریخی قصبہ ہے قیام پاکستان کے دوران یہاں کے عوام اور بزرگوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہے لہذا یہاں کے عوام کو گیس سے محروم رکھنا زیادتی ہے جس کی روشنی میں وزیر اعظم اور وفاقی وزیر قدرتی وسائل نے لوند خوڑ کو گیس کی فراہمی کی منظوری دیدی اور تمام قانونی اور کاغذی کاروائی مکمل کی گئی تمام قانونی دستاویزات میرے پاس موجود ہے اور بہت جلد لوند خوڑ کو گیس کی فراہمی شروع ہوجائیگی انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام عوام کا حق ہے ان پر احسان نہیں عوام کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے اور ہم اپنے فرائض سے غافل نہیں دن رات عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہوں صوبے سے رشوت اور سفارش کا خاتمہ کر دیا پٹوار کلچر اور تھانہ کلچر میں واضح تبدیلی لا کر پہلی بار سرکاری ملازمین کو عوام کے خادم بنادئیے طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ کرکے یکساں نصاب رائج کردیا اداروں کو مضبوط کرکے عوام کے تابع بنادئیے سود کے خلاف اسمبلی سے قانون پاس کرکے سود خوروں کو قانون کے شکنجے میں لایا گیا محکمہ صحت اور تعلیم میں انقلابی تبدیلیاں لائی گئی صحت سہولت کارڈ کا اجراء کرکے حکومت نے غریب دوستی کا ثبوت دیامیرٹ کو عام کرکے رشوت اور سفارش کا راستہ روکا گیا انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کا تمام مسائل حل کر دئیے جائیں اور آئندہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پرلڑیں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...