وزیر بلدیات کی سردار ادریس کے والد کی وفات پر تعزیت

وزیر بلدیات کی سردار ادریس کے والد کی وفات پر تعزیت

  

پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و چےئر مین لوکل گورنمنٹ کمیشن عنایت اللہ کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ کمیشن کے منعقدہ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی و ممبر لوکل گورنمنٹ کمیشن سردار ادریس کے والد کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر نے سردار ادریس سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اجلاس میں مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -