مٹہ ،گاڑیوں میں تصادم ،ایک زخمی

مٹہ ،گاڑیوں میں تصادم ،ایک زخمی

مٹہ ( تحصیل رپورٹر ) مٹہ شاہ نگواٹئے میں فورویل ڈاٹسن اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم موٹر سائیکل سوار شدید زخمی تشویشناک حالت میں مٹہ ہسپتال سے سیدو شریف ہسپتال منتقل پولیس نے رپورٹ درج کی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ کے علاقہ شانگواٹئے میں ایک فورویل ڈاٹسن جو ڈرائیور باچا رحمان ولد کمالے چلارہے تھے ایک موٹر سائیکل سے ٹکراگیا جس کی نتیجے میں موٹر سائیکل سوار مسمی سید علی ولد محمد شیرین سکنہ سیجنبن شدیدزخمی ہوا جن کو پہلے مٹہ ہسپتال لایا گیا لیکن زیادہ زخمی ہونے کی وجہ سے تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس نے رپورٹ درج کی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...