دریائے کابل میں ورسک ،نوشہرہ اور دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب

دریائے کابل میں ورسک ،نوشہرہ اور دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب

  

پشاور( سٹاف رپورٹر )سیلاب سے خبر دار کرنے والے صوبائی ادارے فلڈ سیل،محکمہ آبپاشی حکومت خیبر پختونخوا کی جاری کردہ روزانہ رپورٹ کے مطابق کلپانی نالے میں چوکی رسالپور کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا اخراج25850کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ اور دریائے سندھ(ان فلو) میں تربیلا کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا اخراج باالترتیب33136،61200 اور276000کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے اس کے علاوہ دریائے پنجکوڑہ میں دیر،دریائے سوات میں چکدرہ اور دریائے سوات خیالی میں چارسدہ روڈ کے مقامات پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا اخراج باالترتیب 12414،27500 اور26800کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ صوبے کے دیگر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -