تخت بھائی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کلین آپ کا آغاز

تخت بھائی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کلین آپ کا آغاز

  

تخت بھائی(نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی عون حیدر گوندل نے بدھ کے روز عوام کی شکایت پر شہر میں برساتی نالوں پر قائم پل اور دیگر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف اپریشن کلین اپ کیا ۔برساتی نالوں پر قائم درجنوں غیر قانونی پل مسمار کر دیئے گئے ۔ اس موقع پر ٹی ایم او تخت بھائی جہانگیر خان، انسپکٹر ٹی ایم اے حاجی فضل وہاب اور دیگر اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے تخت بھائی کے شہری علاقہ قاسم کالونی، مین ملاکنڈ روڈ، ٹکر روڈ اور کوٹ روڈ پر برساتی نالوں پر غیر قانونی پل اور دیگر ناجائز تجاوزات کو ہٹا دیا ۔ اپریشن کلین میں بھاری مشینری تین شاول اور تین ٹریکٹرز شامل تھے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ برساتی نالوں پر غیر قانونی ناجائز تجاوزات کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے اور اس کے خلاف انتظامیہ سخت ترین کاروائی کریگی جس میں بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ خلاف ورزی کرنے والے عناصر کو جیل بھجوا دیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -