مٹہ ،ذاکر شہید ہسپتال میں پہلی بار دماغ او سرکا آپریشن

مٹہ ،ذاکر شہید ہسپتال میں پہلی بار دماغ او سرکا آپریشن

  

مٹہ ( تحصیل رپورٹر ) ذاکر خان شہید ہسپتال مٹہ میں تاریخ میں پہلی دفعہ دماغ اور سر کی ہڈی کا کامیاب اپریشن یہ اپریشن پہلے پشاور میں ہوتے تھے لیکن اب اللہ تعالےٰ کی فضل وکرم سے مٹہ ہسپتال میں بھی ہونا شروع ہوچکے ہیں ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم کے میڈیا سے بات چیت تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ذاکر خان شہید ہسپتال مٹہ میں ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم کے قیادت میں نیور و سرجن ڈاکٹر ایاز کے نگرانی میں ڈاکٹروں کے ٹیم نے دماغ اور سر کی ہڈی ٹوٹنے کی کامیاب اپریشن کرکے مٹہ کی تاریخ میں ایک اہم کام کو سر انجام دیا مذکورہ تاریخی اپریشن میں انستھزیاں ٹیکنشن سلیمان نے دیا تھا اس کامیاب اپریشن کے بارے میں جب ایس ایس ڈاکٹر محمد سلیم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ مٹہ ہسپتال کی تاریخ میں پہلی دماغ اور سر کی اپریشن تھا جو انتہائی کامیاب رہی انہوں نے کہا کہ مذکورہ اپریشن میں سر کی ہڈی ٹوٹ کر اس سے دماغ متاثر ہوچکی تھی جن کو ڈاکٹروں نے کامیابی سے بحال کرکے کامیاب اپریشن کی جس پر محکمہ صحت نے بھی مٹہ ڈاکٹروں کے کوششوں کو بہت سراہا ہے انہوں نے کہا کہ ان اپریشن کیلئے پہلے لوگ پشاور جاتے تھے کیونکہ یہ اپریشن سیدو شریف میں بھی نہیں ہوتی تھی لیکن اللہ تعالےٰ کے فضل وکرم سے اب یہ مٹہ ہسپتال میں ہونا ممکن ہوچکا ہے جو مٹہ تحصیل کی عوام کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -