ڈیرہ ،دہشتگردی میں ملوث ملزم کو لے جانے والی پولیس وین کو حادثہ ،5 زخمی

ڈیرہ ،دہشتگردی میں ملوث ملزم کو لے جانے والی پولیس وین کو حادثہ ،5 زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)دہشت گردی کے واقعات میں ملوث خطرناک ملزم کو پیشی پر پولیس وین کے زریعے پشاور لے جانے کے دوران شہباز خیل کے قریب پولیس وین اور موٹر کار کے تصادم میں خطرناک ملزم سمیت پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ،ڈیرہ ہسپتال منتقل ۔تفصیلات کے مطابق دہشتگردی کے واقعات میں ملوث خطرناک ملزم کو پیشی کیلئے پولیس وین کے زریعے پشاور لے جانے والی وین اور موٹر کار کے درمیان شہباز خیل کے قریب تصادم ہوگیا تصادم کے نتیجے میں پولیس وین الٹ گئی جس سے خطرناک ملزم زخمی ہوگیا جبکہ اے ایس آئی خورشید سکنہ کورائی ،کانسٹیبلان یوسف سکنہ اکبری ،شاہجہان دھپ سکنہ بستی دھپانوالی ،طارق سکنہ محلہ فقیراور تنویر احمد سکنہ لانگ خیر شاہ زخمی ہوگئے جنکو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -