ڈی پی او ڈیرہ نے رمک چیک پوسٹ کے عملے کو غفلت برتنے پر پولیس لائن تبدیل کردیا

ڈی پی او ڈیرہ نے رمک چیک پوسٹ کے عملے کو غفلت برتنے پر پولیس لائن تبدیل کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈی پی او ڈیرہ نے رمک چیک پوسٹ کے عملے کو غفلت برتنے پر پولیس لائن تبدیل کردیا ،پنجاب سے خیبر پختونخواہ داخل ہونیوالی گاڑیوں اور افراد کی چیکنگ کو موثر بنانے کیلئے پولیس نفری کی تعداد میں اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈٰ پی او ڈیرہ راجہ عبد الصبور خان نے اچانک رمک چیک پوسٹ پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران غفلت برتنے پر ڈی پی او ڈیرہ نے ایک حوالدار اور چار کانسٹبیلان کو پولیس لائن تبدیل کردیا اور انکی جگہ نفری میں اضافہ کرتے ہوئے دس نئے پولیس اہلکار رمک چیک پوسٹ پر تعینات کر دیئے جسکا مقصد پنجاب سے خیبر پختونخواہ داخل ہونیوالی گاڑیوں اور افراد کی چیکنگ کو موثر بنانا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...