شبقدر میں منشیات فروشوں کیخلاف انتظامیہ ان ایکشن

شبقدر میں منشیات فروشوں کیخلاف انتظامیہ ان ایکشن

شبقدر (نمائندہ خصوصی )شبقدر میں منشیات فروشوں کے خلاف عوامی احتجاج رنگ لے آئی ۔شبقدر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے شبقدر ،سرو کلے اور بٹگرام میں درجن منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں مختلف قسم کے منشیات برآمد ۔ شبقدر بازار میں گذشتہ روز علاقہ عوام منشیات کے کھلے عام دھندے کے خلاف احتجاج پر اتر آئے تھے جس پر شبقدر سمیت دیگر پولیس تھانوں کے اہلکار حرکت میں آگئے اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں معتدد منشیات فروز گرفتا رہوگئے ۔ شبقدر پولیس نے بازار اور گردنواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5مشہورزمانہ منشیات فروش گل رحمان ، سید محبوب علی ، فضل سبحان ،ارشاد اور سیف اللہ کو گرفتار کر لیا ہیں ۔ جن سے بھاری مقدار میں مخلتف قسم کے منشیات بھی برآمد کی جا چکی ہیں ۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت روانہ کر دیا ہے ۔ شبقدر سمیت دیگر علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کو علاقہ عوام نے سراہتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف عوام پولیس او ایس ایچ او شبقدر بسم اللہ جان سے ہر ممکن تعاون کو تیار ہیں جبکہ منشیات فروشوں کی سفارش یا مدد کرنے والوں سے قطع تعلق کیا جائیگا ۔ انہوں نے ڈی پی او چارسدہ سے اپیل کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے اور منشیات فروشوں کیلئے کسی بھی شخص کی سفارش کو نہ سنا جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...