ہری پور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی قصابوں کے خلاف کاروائی

ہری پور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی قصابوں کے خلاف کاروائی

  

ہری پور(نامہ نگار)ہری پور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی قصابوں کے خلاف کاروائی اے اے سی قیصر خان نے سرائے صالح میں متعدد قصابوں پر مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے کیے اور مردہ گوشت فروخت کرنے والے قصاب نواز ولد زرین سکنہ سمبر کالونی کو حراست میں لے کر جیل روانہ کردیا جبکہ گوشت کو قبضہ میں کرکے تلف کردیاگیا اسی طرح سرائے صالح بازار میں بیکری اور سموسے پکوڑے فروخت کرنے والوں کے خلاف مضر صحت اشیاء فروخت کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیے اور انھیں واننگ دی کہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء تیار کرکے فروخت کی جائیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -