امن کیلئے مصالحتی کمیٹی کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ،ڈی پی او

امن کیلئے مصالحتی کمیٹی کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ،ڈی پی او

ٹانک (نمائندہ خصوصی) ضلعی پولیس آفیسرشاہ نذر خان نے کہا ہے کہ ضلع میں امن کیلئے مصالحتی کمیٹی کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے معمولی لڑائی جھگڑوں سمیت آپس میں پیدا ہونے والے تنازعات کے حل کیلئے کمیٹی کے ممبران اپنی تمام توانائیاں برؤے کارلائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹانک کی مصالحتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں مصا لحتی کمیٹی کے ضلعی چیئر مین ڈاکٹر میر خاتم،سابق ناظم اشرف بلوچ،خیرمحمد ایڈوکیٹ سمیت تمام ممبران اور پریس کلب ٹانک کے صدر اوردین محسود نے خصوصی شرکت کی ۔ضلعی چیئر مین کی نگرانی میں تنازعات حل کرکے فیصلوں کو حتمی شکل دیں گے انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے میرٹ کی بنیاد پر کیے جائیں تاکہ غریب عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ضلعی مصالحتی کمیٹی کے اراکین کو تمام سہولیات بہم پہنچائی جائیں گے ضلعی چیئر مین ڈاکٹرمیر خاتم کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے ممبران عوامی مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لیں تاکہ عوام کو انکے گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...