ٹی ایم او کو عوام کے مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں ،تحصیل نائب ناظم کوہاٹ

ٹی ایم او کو عوام کے مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں ،تحصیل نائب ناظم کوہاٹ

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) تحصیل کونسلر شاہد محمود نے تحصیل میونسپل آفیسر کے دفتر کو تالے لگا دئیے موجودہ ٹی ایم او عوام کے مسائل کے حل کے بجائے مسائل پیدا کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار نائب تحصیل ناظم نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ٹی ایم او عصمت اللہ ایک انتہائی غیر ذمہ دار اور نااہل سرکاری ملازم ہے جس کے حوالے سے آئے روز مختلف خبریں اخبارات کی زینت بنتی ہے مگر افسوس ٹی ایم او سرمدنے کا نام نہیں لے رہا ہے آج ٹی ایم اے کوھاٹ کے حوالے سے انتہائی اہم اجلاس تھا مگر TMO جو کہ ہاؤس کے سیکرٹری بھی ہے‘ اجلاس سے غائب تھے جبکہ سرکاری ریکارڈ کو بھی اپنے دفتر میں بند کر رکھا ہے تالے لگانے کی دوسری وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کافی عرصے سے ٹی ایم او عصمت اللہ دن بھر غائب رہتا ہے مگر دفاتر کے بند ہونے اور ناظمین کے چلے جانے کے بعد دفتر کھول کر پیدا گیری کے کاموں میں مصروف ہوتا ہے لہٰذا ہمیں ایسے ٹی ایم او کی کوئی ضرورت نہیں جو عوام کی خدمت کے بجائے اپنی جیب گرم کرنے کے چکروں میں مصروف ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -