جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء آصف لقمان قاضی شہید ڈی پی او ساجد مہمند کے گھر گئے اور تعزیت کی

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء آصف لقمان قاضی شہید ڈی پی او ساجد مہمند کے گھر ...

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما آصف لقمان قاضی نے چمن میں شہید ایس ایس پی ساجد مہمند کے گھر جاکر انکے لواحقین سے دلی ہمددری کا اظہار کیا۔ آصف لقمان قاضی نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ شہید ایس ایس پی کی میت کو پشاور چودہ گھنٹے تاخیر سے سڑک کے راستے پشاور روانہ کیا گیا ۔ میت کو پشاور پہنچانے کے لیے ہیلی کاپیڑ فراہم نہیں کیا جاسکا ۔ انہوں نے کہا اس امر سے اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کہ حکومت اوراسٹیبلشمنٹ کی نظر میں شہید افسران کی شہادت کا کیا مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ اور ارمی چیف کو اس امر کا نوٹس لینا چاہیے اور شہیدایس ایس پی کے اہل خانہ سے اس کوتاہی پر معافی مانگنی چاہیے۔ ساجد خان مہمندشہید ایک جرات مند ،ٖفرض شناس اور محب وظن پویس افیسر تھے۔اور انکی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قوم وملک کی دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -