خیبر پختونخوا کے دوافسروں کے تعیناتی وتبادلے

خیبر پختونخوا کے دوافسروں کے تعیناتی وتبادلے

پشاور( سٹاف رپورٹر )حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں دو افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر؍چیف انسٹرکٹر صوبائی سروس اکیڈمی ذوالفقار علی خان(بی ایس۔19) کو اسٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں بحیثیت ڈائریکٹر لیگل(نئی اسامی) پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ محکمہ صحت میں سینئر پلاننگ آفیسر طارق خان(بی ایس۔19) کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر صوبائی سروس اکیڈمی میں بحیثیت ڈائریکٹر؍چیف انسٹرکٹر تعینات کیا گیاہے۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونحوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...