تلہ گنگ،منی ڈیم میں ڈھوک جبی کے رہائشی ماں ،بیٹی ،8سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

تلہ گنگ،منی ڈیم میں ڈھوک جبی کے رہائشی ماں ،بیٹی ،8سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

  

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) یونین کونسل تھوہا محرم خان جھاٹلہ روڈ پر گلن موڑ کے قریب منی ڈیم میں ڈھوک جبی کے رہائشی ماں ،بیٹی اور آ ٹھ سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ،علاقے بھر میں کہرام مچ گیا،لواحقین پر غشی کے دورے پڑنے لگے۔تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کے علاقے داخلی تھوہا محرم خان گلن مو ڑ کے قریب منی ڈیم پر آ ٹھ سالہ محمد فیضان ولد محمد رمضان بھیڑیں نہلا رہا تھا کہ اچانک ہی وہ ڈیم میں گر گیا اور غوطے کھانے لگا ڈیم پر موجود ماں فرزند خاتون زوجہ ملازم حسین تیرہ سالہ بیٹی مبین خاتون دخترملازم حسین جو کہ کپڑے دھو رہی تھیں جب آ ٹھ سالہ بچے کو ڈوبتے ہو ئے دیکھا تواسکو بچانے کیلئے ڈیم میں چھلانگیں لگا دیں جس کے نتیجے میں تینوں ہی جاں بحق ہو گئے ۔ علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد موقع پر پہنچ گئے اور مقامی خوطہ خوروں نے تینوں کی لاشیں باہر نکال لیں ۔تینوں کا تعلق ڈھوک جبی داخلی تھوہا محرم خان سے ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -