پانامہ کیس اور جے آئی ٹی ڈرامہ ہے،انجم کیانی
گوجرخان (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگی رہنما انجم کیانی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس اور جے آئی ٹی ڈرامہ ہے، پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو شرمندگی ہوگی، پہلے بھی بہت مقدمات بنے اور انکوائریاں ہوئی ہیں ، میاں نواز شریف کے خلاف پروپیگنڈے کا جواب دیں گے، ووٹ کے ذریعے مقابلہ کرنہیں سکتے تو جھوٹے مقدمات بناکر جیتنا چاہتے ہیں ، آئندہ الیکشن میں جیت ہماری ہوگی، اور وزیراعظم مریم نواز شریف ہوں گی، مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی۔