چکوال،ایک شخص نے پستول کا بٹ مارکردوسرے کو زخمی کردیا

چکوال،ایک شخص نے پستول کا بٹ مارکردوسرے کو زخمی کردیا

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جہلم روڈ تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میں ایک شخص نے پستول کا بٹ مار کر دوسرے شخص کو زخمی کردیا۔ لیاقت حسین ولد شیر زمان ساکن دھیدوال نے پولیس کوبتایا کہ وہ جہلم روڈ پر کھڑا تھا کہ عقیل احمد نے پیچھے سے آکر اس پر پستول کے بٹ سے وار کیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ وجہ عناد سابقہ مقدمہ بازی ہے۔ سب انسپکٹر محمد حسین بندیال نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...