چکوال،دوافرادکی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا

چکوال،دوافرادکی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ ستوال تھانہ صدر کے علاقہ میں دو افراد نے فائر مار کر ایک شخص کو شدید زخمی کردیا۔ صہیب خالد ولد خالد اقبال ساکن کریالہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے موٹر سائیکل پراور اس کا کزن عامر ولد فیض مہدی اپنے موٹر سائیکل پراس کے پیچھے آرہا تھا جب ستوال موڑ پہنچے تو سامنے سے ایک موٹر سائیکل جس پر اسلام ولد غوث محمد اور ایک نامعلوم شخص سوا ر تھا اس نے ہمیں روکا ، اسلام نے سیدھا فائر بانیت قتل کیا جو اس کے ٹانگوں پر لگے جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ سب انسپکٹر آصف خان نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزما ن کی تلاش شروع کردی ہے جو موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -