غیر معیاری گیس سیلنڈرز پر پابندی یقینی بنائی جائے،سید ناصر شاہ

غیر معیاری گیس سیلنڈرز پر پابندی یقینی بنائی جائے،سید ناصر شاہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسکول وینز میں غیر معیاری گیس سیلنڈرز کے استعمال پر پابندی کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا ۔وزیر ٹرانسپورٹ ناصر شاہ کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ، سیکریٹری پی ٹی اے، سیکریٹری آر ٹی اے اور سیکریٹریز ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز نے شرکت کی۔اجلاس میں ریونیو کلیکشن کے حوالے سے 2015 سے 2017 تک کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکول وینز میں غیر معیاری گیس سیلنڈرز کے استعمال پر پابندی کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کویقینی بنایا جائے گا ۔سید ناصر حسین شاہ نے ہدایت کی کہ بغیر روٹ پرمٹ اور فٹنس کے چلنے والی کمرشل گاڑیوں کی چیکنگ کے عمل کو جاری رکھا جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -