کراچی کے وکلا نے بھی وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

کراچی کے وکلا نے بھی وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے وکلا نے بھی وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے، استعفیٰ سے متعلق قرار دار بارکونسل میں جمع کرادی گئی ہے۔پانامہ کیس جے آئی ٹی رپورٹ سے متعلق کراچی کے وکلا نے بھی وزیر اعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔متعدد وکلا کے دستخط سے قرارداد سندھ بار کونسل میں جمع کرا دی گئی۔قرارداد جمع کرانے سے متعلق چیئرمین ایگزیکیٹوکمیٹی سندھ بار کونسل وہاب بلوچ نے بتایا کہ بارکونسل کااجلاس بلا کر قرار داد کا جائزہ لیں گے، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف کے پاس وزارت عظمی کااخلاقی و سیاسی جواز نہیں رہا۔جے آئی ٹی رپورٹ سے ثابت ہوگیا نواز شریف نے اثاثے چھپانے اور غلط بیانی کی،نواز شریف مستعفی ہوکر خاندان سمیت قانون کے سامنے پیش کریں جبکہ میاں نواز شریف اوراہل خانہ کانام ای سی ایل میں شامل کیاجائے اوروکلا کسی صورت عدلیہ پر حملہ برداشت نہیں کرینگے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...