ایم کیو ایم 15جولائی کومحمود آباد میں تشکر ریلی نکالے گی

ایم کیو ایم 15جولائی کومحمود آباد میں تشکر ریلی نکالے گی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیرااہتمام حلقہ پی ایس 114کے علاقے محمودآباد میں عظیم الشان اظہار تشکر ریلی نکالی جائے گی۔اس ریلی کا انعقاد 15جولائی بروز ہفتہ کو کیا جائے گا اور اس کی قیادت سربراہ ایم کیو ایم (پاکستان)ڈاکٹر محمد فاروق ستار کریں گے ۔اظہار تشکر ریلی میں ایم کیو ایم(پاکستان) کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ،حق پرست سینیٹر ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ایم کیو ایم کے حق پرست نامز د امیدوار کامران ٹیسوری اور حلقہ پی ایس 114کے مختلف برادریوں، قومیتوں کی سرکردہ شخصیات شرکت کریں گی۔ریلی کے دوران حق پرست نامز امیدوار کامران ٹیسوری کو ووٹ دینے اور ان پر بھر پو ر اعتماد کا اظہار کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -