عادل حمید کے ماموں کے انتقال پرڈاکٹرفاروق ستار کا اظہار تعزیت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے شعبہ اطلاعات نیوزسیکشن کے انچارج عادل حمید کے ماموں کے انتقال پر گہر ے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے مرحوم کے سوگوران سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور ان کے درجات بلند فرمائے۔