امریکی ہیڈ آف پولیٹیکل اینڈ اکنامکس کی میئر کراچی سے ملاقات

امریکی ہیڈ آف پولیٹیکل اینڈ اکنامکس کی میئر کراچی سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکی قونصلیٹ کے ہیڈ آف پولیٹیکل اینڈ اکنامکسMr.Johan Robinsonاور Mr.Ted Burkhatler نے میئر کراچی وسیم اختر سے بدھ کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ میئر کراچی نے امریکی قونصلیٹ کے ہیڈ آف پولیٹیکل اینڈ اکنامکسکو کے ایم سی بلڈنگ آمد پر خوش آمدید کہا جبکہ ملاقات کے دوران دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، میئر کراچی وسیم اختر نے شہریوں کو بہتر بلدیاتی خدمات مہیا کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات سے انہیں آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایک جامع منصوبے پر کام کیا جارہا ہے جس میں سڑکوں کی مرمت و تعمیر ، صفائی ستھرائی و دیگر کام شامل ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی کا شمار دنیا کے بڑے شہروں میں ہوتا ہے اور اس کی آبادی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اس اعتبار سے اس شہر کو جن مسائل کا سامنا ہے ان کے حل کے لئے ایک مربوط اور موثر منصوبہ سازی ضروری ہے، امریکی قونصلیٹ کے ہیڈ آف پولیٹیکل اینڈ اکنامکسنے کراچی کی ترقی کے لئے بنائے گئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ انفراسٹرکچر کی بہتری سے کراچی کے شہریوں کو فوائد حاصل ہوں گے اور صنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا،اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے امریکی قونصلیٹ کے ہیڈ آف پولیٹیکل اینڈ اکنامکسکو بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے شیلڈ پیش کی ۔