نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر الٹ گیا ، پولیس اور موٹر وے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر الٹ گیا ، پولیس اور موٹر وے پولیس نے علاقے کو گھیرے ...
نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر الٹ گیا ، پولیس اور موٹر وے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

  

رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ہائی وے پرکچی محمد خان کے علاقے میں آئل ٹینکر الٹ گیا جس سے تیل بہنا شروع ہوگیا ہے تاہم پولیس اور موٹر وے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں کچی محمد خان پر الٹنے والے آئل ٹینکر میں 40ہزارلیٹرپٹرول ہے جو سڑک پر بہنا شروع ہوگیا ہے۔ پولیس اور موٹروے پولیس حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر لوگوں کو آگے آنے سے روک دیا جبکہ ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت بھی روک دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق جائے حادثہ پر ریسکیو کا کام جاری ہے جبکہ حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید :

رحیم یارخان -اہم خبریں -