راولپنڈی میں شدید بارش، شیخ رشید کامختلف علاقوں کا دورہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث نالہ لئی میں طغیانی پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا، اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایکسپریس وے بن جاتا تو سیلاب کا خطرہ ختم ہو جاتا لیکن میرے منصوبے کو سیاست کی نذر کر کے بند کر دیا گیا ان کا کہنا تھا جب بھی موقع ملا سب سے پہلے نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے کو مکمل کروں گالیکن مجھے خوشی ہے امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔شہر میں صفائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا قرض میں ڈوبے ملک میں صفائی کا ٹھیکہ دوسرے ملک کو دینا افسوسناک ہے۔