مسلم لیگ ’ن‘ یوتھ ونگ گلف کا سینئر نائب صدر مقرر ہونے پر چودھری رضا شاہد کو مبارکباد

مسلم لیگ ’ن‘ یوتھ ونگ گلف کا سینئر نائب صدر مقرر ہونے پر چودھری رضا شاہد کو ...
مسلم لیگ ’ن‘ یوتھ ونگ گلف کا سینئر نائب صدر مقرر ہونے پر چودھری رضا شاہد کو مبارکباد

  

دبئی (طاہر منیر طاہر س) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی صدر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن یوتھ ونگ متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر چودھری رضا شاہد کو مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گلف ریجن کا سینئر نائب صدر مقرر کر دیا ہے ۔عہدہ میں ترقی پانے پر پاکستان مسلم لیگ متحدہ عرب امارات ، پی ایم ایل این یوتھ ونگ متحدہ عرب امارات اور چودھری رضا شاہد کے ساتھیوں نے انہیں نیا عہدہ ملنے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ نیا عہدہ اور نئی ذمہ داریاں ملنے پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کو پورے گلف ریجن میں فعال اور مضبوط کریں گے۔ چودھری رضا شاہد نے اس موقع پر تمام دوستوں اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو بطریق احسن نبھائیں گے اور پورے گلف ریجن میں یوتھ ونگ کو مضبوط اور فعال کریں گے۔

مزید :

عرب دنیا -